Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت میں موجود کورونا کی قسم دنیا کے لئے کس قدر خطرناک ہے؟ ماہرین نے بتا دیا

Now Reading:

بھارت میں موجود کورونا کی قسم دنیا کے لئے کس قدر خطرناک ہے؟ ماہرین نے بتا دیا
کورونا ڈیلیو ایچ او

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وباء سے محفوظ نہیں ہے، اس عالمی وباء کی تیسری لہر کے دوران دنیا بھر میں مریضوں اور اموات میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔

بھارت میں کورونا کی صورتحال اس قدر سنگین ہو گئی ہے کہ اسپتالوں میں بستر اور آکسیجن کی شدید  قلت ہے، کورونا سے متاثرہ افراد کی ہلاکتوں میں بھی روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق بھارت میں کورونا کی نئی قسم بہت تیزی سے پھیل رہی ہے جوپہلے سے موجود وائرس سے بہت زیادہ طاقتور ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے چیف سائنسدان سومیا سوامی ناتھن  کا بھارت میں کورونا وائرس کی موجودہ تشویش ناک صورتحال کے بارے میں کہنا ہےکہ بھارت میں موجود کورونا کی نئی قسم زیادہ طاقتور ہے جوکہ ممکنہ طور پر ویکسین سے ملنے والے تحفظ کو کم کرسکتی ہے۔

Advertisement

انہوں نے بتایاکہ بھارت میں تیزی سے پھیلنے  والی کورونا کی قسم بی 1617 کو سب سے پہلے اکتوبر 2020 میں دیکھا گیا تھا اوراس نئی کورونا کی قسم نے ہی بھارت  میں  وباء کو تباہ کن بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

بھارت

 اس سے قبل بھارت میں کورونا کی “ڈبل میوٹنٹ قسم” بھی دریافت ہوئی تھی۔

ڈبلیو ایچ اونے بی 1617 کو ویرینٹ آف انٹرسٹ فہرست میں شامل کیا تھا۔اور یہ وائرس بھارت میں تیزی سے پھیل چکا ہے۔

بھارت

عالمی ادارہ صحت کے چیف سائنسدان کا مزید کہنا ہےکہ بھارت میں طوفانی انداز میں پھیلنے  والی کورونا وائرس کی نئی قسم زیادہ متعدی اور ممکنہ طور پر ویکسین سے ملنے والے تحفظ کو کم کرسکتی ہے، جس کے باعث بھارت میں کووڈ کی وباء بحران کی شکل اختیار کرچکی ہے۔

Advertisement

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر