
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نے کہا ہے کہ حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں فی الوقت اضافہ مؤخر کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سیلز ٹیکس میں کمی کی تجویز سامنے آئی ہے جس پر غور ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ سیلز ٹیکس پر انعامی اسکیم لانے کی تجویز دے رہے ہیں، جس کا فائدہ خریدار کو ہوگا۔
ڈاکٹر وقار مسعود نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف سے کہہ دیا ہے گردشی قرضے کو بڑھنے نہیں دیا جائے گا، گردشی قرضوں میں کمی آرہی ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود کا مزید کہنا تھا کہ پاور ہولڈنگ کمپنیوں کے 800 ارب روپے گردشی قرضوں کا بڑا حصہ ہیں، حکومت پی ایچ پی ایل کے قرضوں کی ادائیگی بجٹ سے کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News