پاکستان میں کورونا وائرس کی مزید دونئی اقسام رپورٹ ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز کااس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی مزید 2 نئی اقسام سامنے آ ئی ہیں، جوکہ افریقی اور برازیلی کورونا وائرس کی ہیں۔
وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز کا کہنا ہے کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں کیے گئے ٹیسٹ میں نئی اقسام پائی گئیں۔ نیشنل ہیلتھ سروسز اور این سی او سی کورونا وائرس کی اقسام پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں۔
وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز نے زور دیتے کہا ہے کہ وائرس کی جو بھی قسم ہو، ایس اوپیز پرعمل کرکے ہی محفوظ رہا جا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق افریقی اور برازیلی کورونا کی کنٹیکٹ ٹریسنگ شروع کر دی ہے۔
وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ماسک پہننا یقینی بنائیں، گھر سے بلا ضرورت باہر مت نکلیں، سماجی فاصلے کو عملی طور پر یقینی بنائیں۔
وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز کا یہ بھی کہنا ہے کہ 40 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کورونا وائرس کی ویکیسن لگوائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
