Advertisement

احساس پروگرام دنیا کے سماجی تحفظ منصوبوں میں سرفہرست

عمران خان

عالمی بینک نے احساس ہنگامی کیش پروگرام کو دنیا کے چار سرفہرست سماجی تحفظ پروگرامز میں شامل کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے جاری کردہ اپنے پیغام میں بھی احساس پروگرام کی سربراہ اور ٹیم کو اس عالمی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق عالمی بینک نے کورونا وباء کے تناظر میں عالمی سماجی تحفظ پر مبنی رپورٹ “لیونگ پیپر” جاری  کی ہے۔

رپورٹ 18 مصنفین اور کئی معاونین کے اشتراک سے 650 صفحات پر مبنی جلد پر مشتمل ہے۔

رپورٹ میں عالمی وباء میں سماجی تحفظ کیلئے دنیا بھر کے ممالک کے اقدامات کی منصوبہ بندی، اطلاق اور تکمیل کو جانچا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سماجی تحفظ میں 20 مارچ 2020ء تا 14 مئی 2021ء کے دوران بہتری دیکھی گئی۔

دنیا کے 222 ممالک  میں 3 ہزار 333 سماجی تحفظ اقدامات اٹھائے گئے۔

Advertisement

پاکستان سماجی تحفظ کی فراہمی میں چوتھے، آبادی کے تناسب کے لحاظ سے پانچویں نمبر پر ہے۔

عالمی بینک کے مطابق اس سلسلے میں صرف منتخب ممالک نے متاثر کن چھ ہندسوں کا ہدف حاصل کیا ہے۔ پاکستان کا احساس ایمرجنسی کیش پروگرام ان میں سے ایک ہے۔

پاکستان کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں شہریوں کو ہنگامی مدد کی فراہمی کے لئے جدید ہائبرڈ طریقہ کار اپنایا گیا۔

 رپورٹ کے مطابق احساس ایمرجنسی کیش پروگرام نے 2020ء میں 1 کروڑ 50 لاکھ گھرانوں کو 12 ہزار روپے کیش دیا۔

پاکستان کی مثال دیگر ممالک کیلئے کلیدی مثال ہے، احساس ایمرجنسی کیش پروگرام نے ثابت کیا نقد رقم کی منتقلی سے سماجی و اقتصادی مسائل حل ہو سکتے ہیں۔

 رپورٹ میں کہاگیا کہ پاکستان نے دنیا بھر کو بتایا کہ بڑھتی عدم مساوات کا خاتمہ کیسے ممکن ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
9 مئی کے حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان سامنے آ گیا
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سی ایم ایچ کوئٹہ آمد، زخمی جوانوں کی عیادت کی
مسئلہ کشمیر کا معاملہ بھی غزہ سے مختلف نہیں، اسحاق ڈار
پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے متعدد منصوبوں کیلئے گرانٹس کی منظوری دیدی
صارفین کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version