
پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت کے جج حامد حسین نے جہانگیر ترین کی منی لانڈرنگ کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
اس موقع پر عدالت نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی ضمانت میں 19 مئی تک توسیع کردی۔
عدالت نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ جہانگیر ترین اور علی ترین کے کیس کا کیا بنا ؟ جس پر پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ کیس میں شفاف تفتیش نہیں ہو رہی۔
واضح رہےکہ آج درخواست ضمانت کی سماعت کیلئے جہانگیر ترین اور علی ترین ہم خیال گروپ کے اراکین کے ساتھ اپنی رہائش گاہ سے عدالت پہنچے اور اپنی حاضری مکمل کروائی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News