Advertisement
Advertisement
Advertisement

انتخابی اصلاحات پر تمام جماعتیں بیٹھیں اور متفقہ فیصلہ کریں، فواد چوہدری

Now Reading:

انتخابی اصلاحات پر تمام جماعتیں بیٹھیں اور متفقہ فیصلہ کریں، فواد چوہدری
فواد چوہدری

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات پر تمام جماعتیں بیٹھیں اور متفقہ فیصلہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کے ہمراہ میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پولنگ ہو جاتی ہے اور اگلے دن تک نتیجہ نہیں آتا، پولنگ کے بعد سب سےا ہم مسئلہ بروقت نتیجہ نہ آنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینز سے الیکٹرانک ریکارڈ بھی ہو گا اور پیپر ریکارڈ بھی ، اپوزیشن کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں اور اس ماڈل کو دیکھیں ،یہ مشینیں استعمال کرنے میں آسان ہیں۔

فواد چوہدری نے کہاکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں انٹرنیٹ سے منسلک نہیں ہوں گی، ہر پولنگ اسٹیشن میں یہ مشینیں موجود ہوں گی، مشینوں کی تیاری کیلئے الیکشن کمیشن پر بجٹ کا اضافی بوجھ نہیں پڑے گا۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما با بر اعوان نے کہاکہ این اے249میں نتائج کو تسلیم نہیں کیا گیا،اپوزیشن کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں اور الیکشن اصلاحات کیلئے تعاون کریں۔

Advertisement

انہوں نے کہاکہ ملک کے انتخابی نظام کو کینسر لاحق ہے۔اپوزیشن کےپاس جو بھی سوالات ہیں، حکومت ان کے جواب دے گی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مسلم لیگ ق کا 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان
وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی
شہداءِ نومبر، لیفٹیننٹ کرنل محمدحسن حیدر شہیدسمیت 4 شہداءکی دوسری برسی
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
پیپلزپارٹی نے 27 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کی کن شقوں پراتفاق نہیں کیا؟
27 ویں آئینی ترمیم ، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ، پی پی کی تجاویز پر غور ہوگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر