Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت 5 منٹ میں جاتی ہے یا2 سال بعد عمران خان کو پرواہ نہیں، شہبازگل

Now Reading:

حکومت 5 منٹ میں جاتی ہے یا2 سال بعد عمران خان کو پرواہ نہیں، شہبازگل
شہباز گِل

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ ان کی قیمت بہت کم ہے،آج این آر او دیں تو یہ عمران خان کوووٹ دینگے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اگرعمران خان آج این آراو دے دیں تویہ سب خاموش ہوجائیں گے۔ پہلے دن سے اپوزیشن نے سکون سےکام نہیں کرنے دیا، کورونا وباء کے باوجود اپوزیشن نے گندی سیاست کی۔

انہوں نے کہاکہ حکومت 5 منٹ میں جاتی ہے یا2 سال بعد عمران خان کوپرواہ نہیں، عوام کی خدمت کرنی ہے، اپوزیشن میں بھی بیٹھ کر کرسکتے ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط نے کہاکہ جب حکومت ملی تو 20 ارب ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تھا، عوام کو معلومات توڑ مروڑ کر بتایاجاتاتھا، قرض لے گھر میں کمرے ڈال دیں تو گروتھ تونظر آئےگی، قرضے لے کر مصنوعی گروتھ د کھائی جاتی تھی۔

شہباز گل نے کہاکہ عمران خان کو ملک سنبھالتے ہی چیلنجز کا سامنا تھا، معیشت کی بدحالی کےباوجود کورونا کا بہترین مقابلہ کیا۔

Advertisement

عمران خان نےایمانداری اورمحنت سےعوام کی خدمت کی، ان چوروں نے ہمیشہ بیرون مقیم پاکستانیوں کی حق تلفی کی،عمران خان نے ہمیشہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا احساس کیا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی حب الوطنی پرشک نہیں کیا۔

مسلسل 10 ماہ سےاوورسیز پاکستانیوں نے پیسے بھیجنے کے ریکارڈ توڑدیئے ہیں، برآمدات میں13 فیصد اضافہ ہوا ہے، موٹرسائیکل کی سیل میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے،موٹرسائیکل امیرنہیں غریب لوگ لیتےہیں۔

شہبازگل نے بتایاکہ لندن میں حسن نوازکی رہائش گاہ کےباہرواقعہ کارفراڈکانتیجہ تھا، معاملہ فراڈ کا تھا اورجھوٹ بولا گیا کہ لندن میں نوازشریف پرحملہ ہوگیا۔

انہوں نے کہاکہ شہبازشریف کوباہرنہیں جانےدیں گے، وہ پاکستان میں ہی اپناعلاج کرائیں، شہبازشریف راتوں رات ملک سے بھاگنا چاہتے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
اسرائیلی نگرانی میں پاک فوج غزہ بھیجنے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، وزارتِ اطلاعات کی تردید
دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر