
تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند نے وفاقی وزیر اسد عمر سے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں بلوچستان حکومت سے متعلق تحفظات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
یار محمد رند نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے ساتھ کام کرنا نا گزیر ہو گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے وفد نے اسد عمر سے وزیراعلیٰ بلوچستان کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے۔
ملاقات میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر نصیب اللہ مری اور دیگر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند کے ہمراہ موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News