
پاکستان سٹیزن پورٹل پردو بیوہ بہنوں کی شکایت پر وزیراعظم عمران خان نے فوری طور پرنوٹس لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹیزن پورٹل پر دو بیوہ بہنوں کی شکایت پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیوراولپنڈی کےخلاف انکوائری کاحکم دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیف سیکریٹری پنجاب کو 31 مئی تک انکوائری رپورٹ جمع کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیراعظم آفس سے جاری کی گئیں ہدایات میں کہا گیا کہ راولپنڈی کے ریونیوافسران کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کی جائے۔اعلیٰ افسران اپنے ماتحت افسران کی کارکردگی کاجائزہ لیں۔عوامی شکایات سےمتعلق ڈیش بورڈزکی جانچ پڑتال کی جائے۔
ذرائع کے مطابق سرکاری افسران کی کارکردگی رپورٹ جلد وزیراعظم آفس بھیجنےکی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے۔
پاکستان سٹیزن پورٹل پر دو بیوہ خواتین بہنوں کی شکایت پر داد رسی نہ کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا نوٹس
چیف سیکرٹری آفس اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی کے ذریعے معاملے کی تحقیقات کر کے رپورٹ31مئ تک جمع کروانے کا حکم
راولپنڈی ریوینیو آفیسرز کی تمام شکایات کا فرانزک آڈٹ کروانے کا حکم— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 24, 2021
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News