Advertisement
Advertisement
Advertisement

میا خلیفہ نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج کے حملے کے خلاف آواز بُلند کر لی

Now Reading:

میا خلیفہ نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج کے حملے کے خلاف آواز بُلند کر لی

عالمی شہرت یافتہ میا خلیفہ نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطینیوں پر جاری وحشیانہ بمباری کے خلاف آواز بُلند کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میا خلیفہ نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج کے حملے پر فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کی ہے۔

https://twitter.com/miakhalifa/status/1391778314843344896?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1391778314843344896%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F925743

 میا خلیفہ نے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائت ٹوئٹر اکاؤنٹ پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

میا خلیفہ نے لکھا کہ وہ صرف یہ دیکھ رہی ہیں کہ امریکا  انسانیت کے خلاف جرائم میں سالانہ 3 اعشاریہ 8 بلین ڈالرز کی مالی اعانت فراہم کررہا ہے۔

Advertisement

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ’FreePalestine‘ کا بھی استعمال کیا جس کا مطلب ہے ’فلسطین کو آزاد کرو۔‘

دوسری جانب پاکستانی شوبز ستارے اپنی آواز بلند کررہے ہیں تو وہیں غیر ملکی فنکار بھی بھرپور انداز میں انسانیت کے لیے بول رہے ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے اب تک جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 36 ہوگئی ہے، 13 بچے اور مزاحمتی تنظیموں کے کئی رہنما بھی شہداء میں شامل ہیں، ایک ہزار سے زائد افراد زخمی، درجنوں عمارتیں مٹی کا ڈھیر بنادی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر