Advertisement

عمران عباس کو پورے سال شدت سے آخر کس دن کا انتظار رہتا ہے؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عمران عباس نے پر اپنے مداحوں کو اپنی زندگی کے اس لمحے کے بارے میں بتا دیا جس کا انہیں پورے سال شدت سے انتظار رہتا ہے۔

اداکار عمران عباس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔

عمران عباس کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں اداکار کو انہیں اپنے گھر کی چھت پر کھڑے درخت سے آڑو توڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکار نے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کی کیپشن میں لکھا کہ وہ وقت جس کے لیے سال بھر منتظر رہتا ہوں۔

عمران عباس نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے سارا سال اس لمحے کا انتظار رہتا ہے کہ جب میں اپنی چھت سے تازہ آڑو توڑتا ہوں اور یہیں سے بالکل سامنے میرے کمرے کی کھڑکی بھی کھلتی ہے۔

عمران عباس کی اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

مداحوں کی جانب سے عمران وباس کی پوسٹ پر مختلف قسم کے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ اداکار عمران عباس نے انسٹاگرام پر 50 لاکھ فالوورز کا سنگِ میل عبور کرلیا ہے۔

گزشتہ دنوں قبل عمران عباس نے انسٹاگرامپر سنگِ میل عبور کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔

عمران عباس نے اپنی ایک دلکش تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ مجھے اللہ پر یقین اور خود پر بھروسے کے بعد سب سے زیادہ اعتماد اپنے مداحوں پر ہے، جن کی محبتوں کی بدولت آج میں یہاں ہوں۔

اداکار عمران عباس نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ 50 لاکھ فالوورز تک پہنچانے والوں کا شکریہ، آپ سب کیلئے بہت سا پیار۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارتی اداکارہ نے خودکشی کر لی
بالی ووڈ اسٹار عمران خان کی بڑے پردے پر واپسی
دی لائن کنگ کے پریکوئل 'مفاسہ' کا پہلا ٹریلر جاری
میری کامیابی کوئی معمولی بات نہیں، تاپسی پنو کے کیریئر سے متعلق اہم انکشافات
جسٹن بیبر کی نئی تصویر نے مداحوں کو پریشان کردیا
لوگ مجھے دیکھ کر استغفراللہ پڑھتے ہیں، متھیرا کا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version