Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ اور ترجمان سندھ حکومت کی ملاقات

Now Reading:

بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ اور ترجمان سندھ حکومت کی ملاقات

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ اور ترجمان سندھ حکومت کے درمیان شہر قائد کے ترقیاتی منصوبوں بالخصوص واٹر اسکیموں کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ اور مشیر قانون کے درمیان 2017 کی مردم شماری کے متنازع نتائج کے معاملے پر بھی گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں سندھ حکومت نے مخالفت کے باوجود مردم شماری کے متنازع نتائج کی منظوری کے معاملے کو آرٹیکل 154 کے تحت پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں لانے کا فیصلہ کیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ وفاقی حکومت نے غیرقانونی اور غیرمنصفانہ طریقے سے مردم شماری کے متنازع نتائج کو منظور کیا ، وزیراعلیٰ سندھ مشترکہ مفادات کونسل کے وہ واحد رکن تھے کہ جنہوں نے مردم شماری کے متنازع نتائج کی منظوری سے اختلاف کیا۔

Advertisement

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا گیا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے مشترکہ مفادات کونسل میں سندھ اور بلوچستان کی مردم شماری کے اعدادوشمار کم کرنے کا معاملہ رکھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر