احسن اقبال تین روزہ دورہ پر چین روانہ
مسلم لیگی رہنما احسن اقبال کا کہناہے کہ عمران خان نےساز باز کرکے2014 میں ہماری حکومت گرانے کی کوشش کی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگی رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے دورمیں قرضوں سے پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ ہوا، موجودہ حکومت نے13ہزارارب کےغیرپیداواری قرضےلیے، وژن 2025کےتحت ن لیگ نےطویل المدت منصوبہ بندی کی۔
انہوں نے کہاکہ خیرات سے ملکی معیشت ٹھیک نہیں ہوتی ، پاناماکےنام پرڈرامہ کرکےسیاسی بےیقینی پیداکی گئی، ن لیگ نے12واں پانچ سالہ منصوبہ بناکردیا، موجودہ حکومت نے12ویں پانچ سالہ منصوبےپرعمل نہیں کیا، حکومت نےملکی ترقی کا سفرروک دیا ہے۔
رہنما ن لیگ نے کہاکہ ن لیگ نےلانگ ٹرم منصوبے پرعمل کرکےدکھایا ،وزیراعظم نےبھاشن دیا لانگ ٹرم منصوبہ بندی نہ ہونےسےترقی نہیں ہوئی،2013سے2018تک 3ہزارارب روپےکاترقیاتی ہدف رکھاگیاتھا،3ہزار200ارب خرچ کرکے انفراسٹرکچرکو تعمیرکرکےدکھایا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بےروزگاری اورغربت بڑھ گئی ہے، وزیراعظم عوام کےزخموں پرنمک چھڑک رہےہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
