Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کسی پریشر گروپ کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوگی، وزیراعظم

Now Reading:

حکومت کسی پریشر گروپ کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوگی، وزیراعظم
عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کسی پریشر گروپ کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں کورونا صورتحال، ویکسینیشن کاجائزہ لیا گیا جبکہ وزیراعظم کو وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بجٹ کی تیاریوں سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی جس پر وزیراعظم نے ملکی معاشی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔

کورکمیٹی کے اجلاس میں الیکشن کمیشن کے آفیشل اکاؤنٹ سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے خلاف ہونے والے متنازع ٹویٹ کا جائزہ بھی لیا گیا۔

کور کمیٹی اجلاس میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق بھی اہم فیصلہ کیا گیا جس کے مطابق خیبرپختون خوا اور پنجاب میں رواں سال بلدیاتی انتخابات منعقد کروانے کا فیصلہ کیا گیا اور اس ضمن میں وزیراعظم نے وزیراعلی پنجاب اور کے پی کے کو انتخابات کی تیاری کے حوالے سے اہم ہدایات بھی جاری کیں۔

Advertisement

اجلاس میں اراکین کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ایک ایسا ادارہ ہے جس پر سوال اٹھتے رہے ہیں، ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت جاتی ہے تو جائے مگر کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، این آر او نہ دینے کی پالیسی پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کروں گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ احتساب کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹ سکتا، احتساب کا سلسلہ بلاتفریق جاری رہے گا، اگر کسی کو حکومت گرانے کا شوق ہے تو اسے پورا کرلے مگر حکومت کسی پریشر گروپ کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوگی۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ہماری پوری سیاسی جدوجہد ہی قانون کی حکمرانی کے لیے تھی، ہم انصاف پر یقین رکھتے ہیں، کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ہم کسی کی بلیک میلنگ میں آکر اپنے احتساب کے منشور سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور نہ اقتدار بچانے کی خاطر کسی کو این آر او دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر