احسن اقبال تین روزہ دورہ پر چین روانہ
وزارت داخلہ کی جانب سے ای سی ایل میں نام شامل کرنے پرمسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ نالائقوں میرا پاسپورٹ تو اپنی تحویل میں لے رکھا ہے تو پھر با ہر کیسے جانا، کہیں گم تو نہیں کردیا؟

واضح رہےکہ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں شامل کر لیا گیا ہے۔
نیب کیسز کے باعث کابینہ نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی تھی۔
ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھی احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی تصدیق کردی ہے۔
لیگی رہنما احسن اقبال کے خلاف نیب میں نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔
احسن اقبال کو نیب میں کئی بار طلب بھی کیا جاچکا ہے۔
یاد رہےکہ نیب نے احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
