چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے انکل سرگم کردار کے خالق اورمعروف فن کار فاروق قیصر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے فاروق قیصر کے جنت میں بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبر کی بھی دعا کی۔
انہوں نے کہاکہ فاروق قیصر نے اپنے کرداروں کے ذریعے سماجی مسائل کو بہترین طریقے سے پیش کیا۔
چیئرمین بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ فاروق قیصر کے انتقال سے جو خلا پیدا ہوا ہے، اسے کبھی پُر نہیں کیا جاسکے گا۔
نثرنگاری سے شعبہ صحافت اور پتلی بازی تک فاروق قیصر نے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ انکل سرگم، ماسی مصیبتے، رولا، ہیگا اور شرمیلی جیسے لازوال کرداروں سے فاروق قیصر نے معاشرتی مسائل کو اجاگر کیا۔
فنون لطیفہ کے لئے فاروق قیصر کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
