
وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار ،کے پی کے وزیر اعلیٰ محمود خان اورگلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ خالد خورشید سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں متعلقہ صوبوں کی مجموعی صورتحال اور ترقیاتی امور پر گفتگو کی گئی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی ملاقات۔
ملاقات میں متعلقہ صوبوں کی مجموعی صورتحال اور ترقیاتی امور پر گفتگو۔ pic.twitter.com/7tYvKdEEMm
Advertisement— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) May 25, 2021
اس دوران عمران خان نے بجٹ کے حوالے سے وزرائے اعلیٰ کو اہم ہدایات دی ہیں۔
ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہداہت بھی دی ہے۔
دوسری جانب وزیر اعظم نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز سے بھی ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں وفاقی وزیر شبلی فراز نے عمران خان کو الیکٹرانک وٹنگ مشینز کے استعمال کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا ہے۔
اس موقع پر شبلی فراز نے وزارت کی طرف سے شروع ہونے والے نئے منصوبوں پر بھی وزیر اعظم کو بریف کیا ہے۔
ملاقات میں وفاقی وزیر شبلی فراز نے حکومت کی معاشی بہتری کے لئے اقدامات اور مثبت معاشی اعشاریوں کے حصول پر وزیر اعظم عمران خان کو مبارکباد پیش کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News