Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت کی ہے، ترجمان دفترخارجہ

Now Reading:

پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت کی ہے، ترجمان دفترخارجہ
ترجمان

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ نے پاکستان کے نمبر 1 نیوز چینل بول نیوز کے پروگرام ’’بس بہت ہوگیا ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔

زاہد حفیظ نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے یہ یک طرفہ کارروائی ہے جسے فوری بند ہونا چاہئیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یو این قرار دادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کا پر امن حل ہونا چاہئیے اور یو این جنرل اسمبلی کو مسئلہ فلسطین پر کردار ادا کرنا چاہئیے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ترکی ودیگر ممالک کے ساتھ مل کر مسئلہ فلسطین پر کام کر رہا ہے ،پاکستان مسئلہ فلسطین کو یو این جنرل اسمبلی میں لے کر جانا چاہتا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر کھل کر بات ہو سکتی ہے جبکہ پاکستان نے فلسطین کو ہر فورم پر سپورٹ کیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ یو این فلسطین سے متعلق جتنی قراردادیں آئی ہیں پاکستان نے سپورٹ کیا ہے۔

زاہد حفیظ نے کہا کہ فلسطین کے جو حالات ہیں اس پرعالمی برادری کومتحرک کیا جائے خاص طور پر او آئی سی اور اس کے ممبران کو متحرک کیا جائے۔

ترجمان دفترخارجہ نے یہ بھی کہا کہ مسئلہ فلسطین پر جتنی کوششیں ہو رہی ہیں، پاکستان فرنٹ لائن پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر او آئی سی اور اس کے ممبران کو کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی پامالیوں پر پوری دنیا میں آواز اٹھ رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر