Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

علی ظفر نے بھارتی ویب سائٹ کو جواب دے دیا

Now Reading:

علی ظفر نے بھارتی ویب سائٹ کو جواب دے دیا
علی ظفر

پاکستان شوبز انڈسٹری کے گلوکار اور اداکار علی ظفر نے بھارتی ویب سائٹ کو جواب دے دیا ہے۔

گلوکار علی ظفر نے بھارت کے لئے ویڈیو پیغام میں اظہار ہمدردی اور دعا کی جسے بھارتی ویب سائٹ نے شائع کیا۔

Advertisement

علی ظفر نے بھارتی ویب سائٹ کے اس عمل پر ٹوئٹر پر لکھا کہ ہمیشہ پیار،امن اور دعائیں۔

واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر نے بھارت میں کورونا کی بگڑتی صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا۔

گلوکارعلی ظفر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی۔

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar)

Advertisement

علی ظفر کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ  بھارت کے لوگ جس مشکل سے گزر رہے ہیں اس کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔

علی ظفر نے کہا کہ یہاں پاکستان میں بھی لوگ پریشان ہیں لیکن شاید یہی مشکل گھڑیاں ہوتی ہیں جن سے ہم سیکھتے ہیں کہ انسانیت کیا ہوتی ہے اور انسانیت سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوتا۔

گلوکار نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہم سب پاکستانی آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب پاکستانی بھارت کے لئے دعاگو ہیں کہ خدا آپ کو تندرستی عطا فرمائے، آپ کی جلد از جلد مشکلات ختم ہوجائیں اور خوشحالی آئے،یہی دعا تمام پاکستانی اور تمام انسانوں کے لئے ہے۔

علی ظفر نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کی کیپشن میں لکھا کہ اگر ہم ایک دوسرے سے ہمدردی نہیں رکھتے تو ہمیں خود کو انسان کہلانے کا کوئی حق نہیں خاص طور پر اس مشکل وقت میں۔

اس وقت ضرورت ہے آپس میں رابطہ قائم کرنے کی،دعائیں کرنے کی اور ایک دوسرے کی جو ہوسکے مدد کرنے کی۔

اس سے قبل پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے عالمی وبا کورونا وائرس کی بدترین صورتحال سے دوچار بھارتی عوام کے لیے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کیا تھا۔

فیصل قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ’بھارت میں کورونا وائرس کی بےقابو صورتحال کے بارے میں سُن کر بہت افسوس ہوا۔‘

اداکار نے لکھا تھا کہ ’بھارت کے اس مشکل وقت میں پاکستانیوں کی جانب سے یہ ہیش ٹیگ چلانا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ کھڑا ہے، اس نے میرا دل چُھولیا۔‘

بھارتی عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے فیصل قریشی نے لکھا تھا کہ ’آپ ہماری تمام دُعاؤں میں شامل ہیں۔‘

فیصل قریشی نے مزید لکھا تھا کہ ’انسانیت ہی سب سے بڑا مذہب ہے۔‘

Advertisement

بھارت میں کورونا وائرس بھیانک ہوگیا، آکسیجن کے لیے ترستے شہریوں کی نبض ڈوبنے لگی، اموات اور مریضوں کے خوفناک ریکارڈ بننے لگے۔

بھارت کے اسپتالوں میں مریضوں کے لیے بستر، آکسیجن، ڈاکٹر، دوا سب کم پڑگئے۔

جان سے جانے والوں کے لیے شمشان گھاٹوں میں لکڑیاں، قبرستانوں میں جگہ ختم ہوگئی، میتوں کو اجتماعی طور پر سپرد خاک کرنے کی نوبت آگئی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کے اس مشکل وقت میں پاکستانیوں کی جانب سے ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ PakistanStandsWithIndia چلایا جارہا ہے۔

پاکستانی عوام سمیت دیگر نامور شخصیات بھارت سے اظہارِ یکجہتی کرتی نظر آرہی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران بھارتیوں کی ہمت افزائی کرنے پر پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement

بھارت میں کورونا وائرس کی بدترین صورتحال میں سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستانیوں نے بھارتی شہریوں کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر PakistanStandsWithIndia ٹاپ ٹرینڈ بن گیا تھا۔

Advertisement

اسے دیکھتے ہوئے بالی ووڈ کوئن کنگنا رناوت نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستانیوں کے اس اظہارِ ہمدردی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اداکارہ نے لکھا تھا کہ ’پاکستان سے بھارتیوں کی حمایت کا ٹرینڈ دیکھ کر دل خوش ہوگیا ہے۔‘

 کنگنا نے یہ بھی لکھا تھا کہ پاکستانیوں کی طرف سے پیار و محبت دیکھ کر اچھا لگا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہم اس مشکل وقت میں پاکستانیوں کی بھارتیوں کے لیے ہمدردی کا اعتراف بھی کرتے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس کے ریکارڈ کیسز سامنے آ رہے ہیں جبکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ وہاں کے حالات ابتر ہورہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف بھارتی اداکارہ خوفناک کار حادثے میں ہلاک، اہل خانہ شدید زخمی
نامور اداکار جمیل بسمل کی 19 ویں برسی آج منائی جارہی ہے!
کردار نبھانے کیلئے امیتابھ بچن سے انسپریشن لی، منوج باجپائی
سلمان خان کبھی شادی نہیں کریں گے؛ سینئر اداکار کا بڑا دعویٰ
دنیا بھر میں آج ماؤں کا عالمی دن منایا جارہا ہے
بدقسمتی سے ہم مردوں نے ہراسانی کو عام سمجھ رکھا ہے، حمزہ علی عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر