
عوام نے ووٹ کی طاقت سے نام نہاد مقبول لیڈروں کا پول کھول دیا ہے، بلاول بھٹو
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومتی اراکین سے گالم گلوچ اور بدتمیزی کرواکر عمران خان اپنی نااہلی پر پردہ ڈالنا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمان میں غیرمہذب حکومتی رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اراکین نے پارلیمان میں افسوس ناک اور ناقابل برداشت رویہ اختیار کرکے ایوان کے تقدس کی دھجیاں اڑادی ہیں۔
[amazonad category=”Auto”]
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ حکومتی اراکین سے گالم گلوچ اور بدتمیزی کرواکر عمران خان اپنی نااہلی پر پردہ ڈالنا چاہتے ہیں، اگر ایوان میں عوامی نمائندے نامناسب رویہ اختیار کریں گے تو یہ پارلیمان کے شایانِ شان نہیں ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ پارلیمان میں عوامی مسائل پر کو اجاگر اور ان کے حل پر قانون سازی کے بجائے غیرسنجیدہ طرز عمل اختیار کرنا ایک اچھی روایت نہیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پارلیمان کو اکھاڑہ بنانے کے بجائے ایوان میں اپنے فرائض کی ادائیگی کرکے اراکین اسمبلی کو ایک بہترین مثال پیش کرنا ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News