Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ میں پولیو مہم کا آغاز

Now Reading:

سندھ میں پولیو مہم کا آغاز

سندھ میں 7 جوں سے 7 روزہ  انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ اور صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا اجلاس ہوا جس میں آگاہی کی گئی کے صوبے کے 94 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

اجلاس میں تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ڈبلیو ایچ او اور دیگر حکام شریک ہوئے اور تمام ڈپٹی کمشنرز کو پولیو مہم بھرپور انداز میں چلانے کی ہدایت دی گئی۔

اجلاس میں آگاہ کیا گیا کہ صوبے کے 30 اضلاع میں حکام نے اجلاس کئے ہیں اور پولیو ورکرز کی ٹریننگ مکمل کی گئی ہے، پولیو ورکرز کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی ماسک، پی پی ایز اور ضروری سہولیات دی گئی ہیں۔

چیف سیکریٹری سندھ نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ پولیو مہم کے مقرر کردہ 100 فیصد ہدف حاصل کئے جائیں۔

Advertisement

  چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ نے کہا کہ عوام پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کرے اور پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے، سوشل موبلائیزرس اور انفلیوئنسرز کے کردار کو مزید مؤثر بنایا جاۓ تا کہ انکاری والدین کو آمادہ کیا جا سکے۔

 صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے اجلاس میں کہا کہ تمام والدین  سے گزارش ہے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ صوبے میں 71 ہزار سے زائد پولیو ورکرز مہم کا حصہ بنیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر