Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ اور وفاقی حکومت ایک بار پھر آمنے سامنے

Now Reading:

سندھ اور وفاقی حکومت ایک بار پھر آمنے سامنے

سندھ اور وفاقی حکومت ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ  سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا دیا ہے۔

خط میں وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے کہا گیا کہ وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ تعصب کررہی ہے، سندھ کے لوگوں کے ساتھ انصافی کی جا رہی ہے جبکہ وفاق کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں سندھ کے منصوبے نظرانداز کردیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے ساتھ موجودہ وفاقی حکومت نے ناانصافی کا تسلسل برقرار رکھا ہوا ہے جبکہ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس نہ بلا کر آئین کے آرٹیکل 156 کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ  نے یہ بھی کہا کہ وفاقی وزارت خزانہ نے پنجاب کو 86 ہزار 605 ملین کے اور سندھ کو صرف 4 ہزار 808 ملین کے منصوبے دیے ہیں۔

Advertisement

مراد علی شاہ نے خط میں کہا کہ وفاق نے پنجاب کے صوبائی روڈ سیکٹرز کی اسکیمز کے لئے اربوں روپے کے فنڈز دیے لیکن سندھ کو کوئی اسکیم نہیں دی جارہی، افسوس ہے کہ سندھ کے خدشات تحفظات کو بار بار نظر انداز کیا جارہا ہے، وفاقی حکومت کا ادارہ ایس آئی ڈی سی ایل سندھ میں ایسٹ انڈیا کمپنی طرز کی مداخلت ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ خدارا سندھ کے لوگوں کے ساتھ وفاقی حکومت کی زیادتیوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر