Advertisement
Advertisement
Advertisement

صوبے اور وفاق ایک دوسرے سے ٹکراﺅ میں ہیں ، سراج الحق

Now Reading:

صوبے اور وفاق ایک دوسرے سے ٹکراﺅ میں ہیں ، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ صوبے اور وفاق ایک دوسرے سے ٹکراﺅ میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شرح نمو میں اضافے کا اگر کسی کو فائدہ ہوا ہو گا تو وہ سرمایہ دار اور جاگیردار طبقہ ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ ملک کے 98 فیصد عوام کی حالت میں نہ پہلے کوئی تبدیلی آئی اور نہ ہی پی ٹی آئی کی حکومت میں کوئی تبدیلی آئی ہے۔

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اراکین کا پارلیمنٹ میں لوڈشیڈنگ کے مسئلے کو اٹھانا حکومتی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔

Advertisement

 سراج الحق نے کہا کہ حکومت اپنی کارکردگی اخباری رپورٹس سے ہی دیکھ لے ، لفظوں کے ہیر پھیر سے عوام کی حالت نہیں بدلے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے تین سالوں میں بلدیاتی الیکشن کروانے کا نام تک نہیں لیا۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ قانون سازی کے لئے پارلیمنٹ کے بجائے ایوان صدر کا سہارا لیا جاتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کشمیر اور فلسطین سمیت دنیا کے ہر خطے میں مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ عالمی ادارے اسی طرح خاموش رہے تو مسلمانوں کا ردعمل فطری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر