
عالمی وبا سے محفوظ رہنے کے لیے دنیا بھر میں ویکسین لگانے پر کافی زور دیا جا رہا ہے، لیکن کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ چین میں اب تک کورونا ویکسین کتنی لگ چکی ہیں؟
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں شہریوں کو کورونا ویکسین کی ایک ارب سے زائد خوراکیں لگائی جاچکی۔
[amazonad category=”Electronics”]
چینی طبی حکام کے مطابق یہ تعداد دُنیا بھر میں لوگوں کو لگائی گئی ویکسین کا ایک تہائی سے زائد ہے۔
دوسری جانب دنیا بھر میں اب تک کورونا ویکسین کی 2.5 ارب خوراکیں لگائی گئی ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ 90 لاکھ 5 ہزار 652 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 38 لاکھ 76 ہزار 667 ہو گئیں۔
واضح رہے کہ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News