معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ 2018 میں سندھ تک محدود ہو جانے والی زرداری پارٹی اب صرف لاڑکانہ تک محدود ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اخلاقی اور مالی طور پر کرپٹ زرداری ٹولے کی سیاست ذاتی مفادات کے گرد گھومتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشکوک وصیت کے ذریعے بننے والے کاغذی چئیرمین کی کارکردگی بھی کاغذی ہے ، صوبائی خودمختاری کا راگ الاپنے والوں نے صوبائی خودمختاری کے نام پر لوٹ مار کی۔
معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ نے کہا کہ سندھ پر مسلط ٹولے نے سندھ کے شہری و دیہی علاقوں کو یکساں تباہ کیا ، 6 دفعہ صوبے اور 4 دفع وفاق میں حکومت کرنے والوں نے عوام کو صرف لوٹا ہے۔
ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ پرچی چیئرمین کی وفاق پر بےجا تنقید سندھ کے ابتر حالات سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے ، میڈیا پر ہر روز ڈرامہ رچانے کی بجائے پرچی چیئرمین کو اپنی کرپشن کا حساب دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری جے وی اوپل۔225 کیس میں 5 ارب کی منی لانڈرنگ کا حساب کب دینگے؟
معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین 22 نیب انکوائریز اور 6 مقدمات میں ضمانتی زرداری صاحب کے کرپشن میں بھی شریک ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News