Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ میں اس وقت پانی کی 67 فیصد کمی ہے ، سہیل انور سیال

Now Reading:

سندھ میں اس وقت پانی کی 67 فیصد کمی ہے ، سہیل انور سیال

وزیرآبپاشی سندھ سہیل انور سیال نے لاڑکانہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں اس وقت پانی کی 67 فیصد کمی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرآبپاشی سندھ سہیل انور سیال نے لاڑکانہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پانی معاہدے پر تھری ٹرائل فارمولا موجود ہی نہیں ہے ارسا اس پر غلط بیانی کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں پانی کی چوری کے معاملے پر کارروائی کرکے 20 مقدمات دائر کئے گئے ہیں اور جہاں پر شکایت مل رہی ہیں وہاں پر کارروائیاں کی ہیں ،  روٹیشن کی شکایات مل رہی ہیں ان کو جلد حل کیا جائے گا۔

وزیرآبپاشی سندھ نے کہا کہ پانی کے معاملے پر پیپلز پارٹی سندھ اسمبلی ، قومی اسمبلی سمیت سینیٹ میں آواز اٹھاتی رہی ہے۔

سہیل انور سیال نے کہا کہ چشمہ بیراج پر 17 فیصد پانی ضائع ہو رہا ہے لیکن ہمارے حصے کا نہیں دیا جا رہا۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران پانی کے معاملے پر بات کی تھی لیکن وہ اس حد تک غیر سنجیدہ نکلیں گے اندازہ نہیں تھا۔

وزیرآبپاشی سندھ نے کہا کہ ارسا کا کام ہے پانی کی یکساں تقسیم کرنا مگر ارسا تھری ٹرائل فارمولے کا جواز بنا کر پانی کی کمی کر رہا ہے۔

سہیل انور سیال نے کہا کہ ہم دوسرے صوبوں کا پانی نہیں مانگ رہے بلکہ صرف اپنے صوبے کا حصہ مانگ رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیالکوٹ میں افسوسناک واقعہ، چار دوست برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق
شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی ریلیف پیکج کا اعلان کردیا
آئی ایم ایف سمجھ چکاکہ سیلاب کے بعد پاکستان سنگین حالات سے دوچار ہے ، وزیر خزانہ
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر