Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی ترقیاتی بجٹ کے پیسے کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے گا، فواد چوہدری

Now Reading:

وفاقی ترقیاتی بجٹ کے پیسے کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے گا، فواد چوہدری

وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہا کہ وفاقی ترقیاتی بجٹ کے پیسے کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہا کہ پیپلزپارٹی18ویں ترمیم کی چیمپئن ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسدعمرنے 30 جون تک سینما کھولنےکی یقین دہانی کرائی ہے ، سینیمازکھولنےسےمتعلق حتمی فیصلہ این سی اوسی کریگی ، کیبل ڈیجیٹلائز کےبعد ساڑھے 900 چینلزہوجائیں گے۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ کیبل ڈیجیٹلائزکرنےسے چینلزکی ریٹنگ میں شفافیت آئے گی ، نوازشریف باہر بیٹھ کرعیاشی کررہے ہیں ، نوازشریف ملکی پیسہ لوٹ کرباہر پولو میچ دیکھ رہے ہیں۔

فوادچوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ ن ماڈرن ایسٹ انڈیا کمپنی ہے ، ایسٹ انڈیاکمپنی نےجوکیا ن لیگ نے بھی پاکستان کےساتھ وہی کیا ، کیسز بنتے ہیں اور 6،6ماہ تاریخ نہیں ملتی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں سےمتعلق احسن اقبال کےبیان پرحیرت ہے ، الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہماری اولین ترجیح ہے ، شریف فیملی نےیہاں پیسہ لوٹا اور باہر بھیج دیا ، نوازشریف بغیرگارنٹی کےباہر گئے اس پر لوگوں کو دکھ ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ شہباز شریف کو ایف آئی اے نے آج سوالات بھیجے ہیں ، عدلیہ سے درخواست ہےشہبازشریف کےکیسزکوروزانہ کی بنیادپرسناجائے ، دیکھ لیں نوازشریف پاکستان اور لندن میں کتنا ٹیکس دیتےہیں۔

فوادچوہدری نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کراچی کو اسکا حق نہیں مل رہا ، اربوں روپے وفاق سے صوبوں کو جاتے ہیں ، گھوٹکی ، لاڑکانہ سندھ کے دیگر شہروں کا برا حال ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیسہ پاکستان کے عوام کا ہے اسکا جاننا بھی عوام کا حق ہے ، ق لیگ نے کابینہ کی کسی میٹنگ کابائیکاٹ نہیں کیا ، سپریم کورٹ نےایم این ایزکو فنڈنگ سےمنع کیاہے۔

وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہا کہ رواں سال پی ایس ڈی پی کےپراجیکٹ900ارب روپےکے ہیں ، پی ایس ڈی پی کےسب سےزیادہ پراجیکٹ سندھ میں جارہے ہیں۔

فوادچوہدری نے کہا کہ نوازشریف نےدفاع کیلئےاحسن اقبال جیسے چمچے چھوڑے ہوئے ہیں ،  ق لیگ نے کابینہ کی کسی میٹنگ کابائیکاٹ نہیں کیا ، سپریم کورٹ نےایم این ایزکو فنڈنگ سےمنع کیاہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن تنقید کو بہانہ بنا کر توہین کرے گی تووہ قابل برداشت نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر