Advertisement
Advertisement
Advertisement

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے، فوادچوہدری

Now Reading:

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے، فوادچوہدری

وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اپوزیشن سیاستدانوں کو بدنام کرنے کے مشن پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے بجٹ تقریر نہیں سنی اور احتجاج کر رہے ہیں ،اپوزیشن بجٹ تقریر سن لیتی تو احتجاج کی ضرورت پیش نہ آتی۔

فوادچوہدری نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن نے پہلے ہی ذہن بنا رکھا تھا کہ شور شرابہ کرنا ہے ،ن لیگ اور پیپلز پارٹی آئندہ 5 سال بھی احتجاج کرتی رہیں گی۔

وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے احتجاج سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بجٹ کا مطالعہ کرے اور تجاویز دے کہ وہ کیا چاہتی ہے۔

فوادچوہدری نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ انکے کیسز ختم کر دیں۔

وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ یہ کیسز ہمارے ذاتی نہیں ہیں کہ ہم معاف کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ لوٹا ہوا پیسہ واپس کردیں تو کیسز ختم ہو جائیں گے۔

فوادچوہدری نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک کو معاشی دلدل سے نکالا ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان نے قرضوں کی زنجیر میں جکڑی قوم کو نئی امید دی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے معاشی اور انتظامی اصلاحات کا تاریخی سفر شروع کیا ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے مزید کہا کہ عمران خان کی مثبت پالیسیوں سے ملک میں ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر