Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر خارجہ کا ‏امریکی ایوانِ نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین سے رابطہ

Now Reading:

وزیر خارجہ کا ‏امریکی ایوانِ نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین سے رابطہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ‏امریکی ایوانِ نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین گریگوری ویلڈن مِیکس کے ساتھ بذریعہ ویڈیو لنک رابطہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ‏امریکی ایوانِ نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین گریگوری ویلڈن مِیکس سے ویڈیو لنک رابطے میں پاکستان اور امریکہ کے مابین دو طرفہ تعلقات،اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان اور اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین دیرینہ دو طرفہ تعلقات ہیں ، خطے میں قیام امن کے حوالے سے دونوں ممالک کی سوچ میں مماثلت ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اپنی توجہ جغرافیائی اقتصادی ترجیحات پر مرکوز کیے ہوئے ہے ، پاکستان اور خطے کی اقتصادی ترقی کیلئے افغانستان میں امن کا قیام ناگزیر ہے ، خطے میں روابط کے فروغ کیلئے قیام امن بنیادی ضرورت ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان اور امریکہ کے مابین تعاون بہتر نتائج کے حصول کیلئے اہمیت کا حامل ہے ، نیویارک میں اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر میرے  امریکی ممبران پارلیمنٹ سے رابطے انتہائی سودمند رہے ، میں نے انہیں اہم علاقائی اور عالمی امور کے حوالے سے پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا۔

Advertisement

وزیر خارجہ نے امریکی ایوان نمائندگان کی قائم کمیٹی برائے امور خارجہ کے چیئرمین کو دنیا بھر میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان پر پاکستان کی تشویش سے آگاہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ سمیت مختلف عالمی فورمز پر نفرت آمیز بیانیے اور اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف مسلسل آواز اٹھا رہا ہے ، اسلاموفوبیا کے تدارک اور “پرامن بقائے باہمی”کو یقینی بنانے کیلئے عالمی برادری کو مشترکہ اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

چئیرمین امریکی پارلیمنٹ فارن افئیرز کمیٹی نے کہا کہ پاکستان خطے کا اہم ملک ہے

چئیرمین خارجہ امور کمیٹی نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین گریگوری ویلڈن مِیکس نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی فیملی کے ساتھ پیش آنے والے المناک واقعے اور 04 معصوم شہریوں کی ہلاکت پر وزیر خارجہ کیساتھ اظہار افسوس کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر