
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے بیان کو غلط رنگ دینا جہالت ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی طاہر اشرفی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے فحاشی کے حوالے سے جو بات کی تھی وہ قرآن و سنت کے مطابق تھی، متحدہ علما بورڈ نے وزیراعظم کے بیان کی تائید کی ہے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ ضلع، تحصیل کی سطح پر امن کمیٹیوں کی کارروائی نئی کمیٹیوں کےقیام تک روک دی گئی۔
طاہر اشرفی نے یہ بھی کہا کہ حکومت چاہتی ہے پاکستان کی زمین کسی کے خلاف استعمال نہ ہو۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے مدارس کے ساتھ معاہدہ کیا ہے کہ طلبا کو جدید تعلیم دینی چاہیے۔
طاہر اشرفی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بچوں کےساتھ ہراساں کرنے کے واقعات کی رپورٹ کرنے کے لیے ہیلپ لائن قائم کی جائے۔
وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کے ساتھ زیادتیوں کے واقعات کی روک تھام کے لیے اسپیشل کورٹس قائم کی جائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News