
وفاقی وزیر عمر ایوب نے کشمیر پریمیئر لیگ پری ڈرافٹ کی تقریب میں کھیل اور سیاحت سے متعلق خطاب کیا ہے۔
تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے لوگ آزاد ہوا میں سانس لے رہے ہیں ، میرا چیلنج ہے مقبوضہ کشمیر میں کوئی بھارتی وزیر جا کر دکھائے۔
ان کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر میں مکمل لاک ڈاون ہے جبکہ آزاد کشمیر میں کرکٹ کا ایک بڑا ایونٹ ہونے جا رہا ہے اب دنیا دیکھے گی کہ مقبوضہ کشمیر میں کیا ہو رہا اور آزاد کشمیر میں کیا ہو رہا ہے۔
کشمیر پریمیئر لیگ انتظامیہ کی شاندار کاوشیں ہیں۔
عمر ایوب کا خطاب میں کہنا تھا کہ کشمیر کی عوام ہمیشہ پوچھتی ہے کہ ہماری پریمیئر لیگ کب آرہی ہے، کشمیر پریمیئر لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کا کھیلنا بہتری عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ میں نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دنیا کو دکھانے کا موقع ملے گا لوگ موازنہ کرلیں کہ آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے درمیان کہاں آزادی ہے۔
میں چیلنج کرتا ہوں کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیاستدان آزادی کے ساتھ کوئی سرگرمی کروایئں ، بھارت میں صلاحیت نہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں کوئی لیگ کروا سکے۔
تقریب سے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں کھیلوں کے ساتھ سیاحت کی سرگرمیوں کو بھی فروغ دینا چاہیے کیونکہ کھیلوں اور سیاحت کے شعبے میں لوگوں کا جنون کی حد تک شوق ہے۔
وزیراعظم عمران خان بھی نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو منواتے دیکھنا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News