Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کا ایوان میں نئے اصول و ضوابط متعارف کروانے کا فیصلہ

Now Reading:

وزیراعظم کا ایوان میں نئے اصول و ضوابط متعارف کروانے کا فیصلہ
وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے ایوان میں نئے اصول و ضوابط متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ایوان کا ماحول بہتر بنانے کے لئے اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں بجٹ اجلاس کی حکمت عملی پر ارکان سے مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں ایوان کا ماحول بہتر بنانے کیلئے اتحادیوں سے بھی مدد مانگ لی۔

[amazonad category=”Auto”]

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عمران خان نے ہدایت دی کہ پارلیمنٹ میں سازگار ماحول کے لئے نئے اصول و ضوابط مشاورت سے تیار کئے جائیں۔

Advertisement

وزیراعظم نے کہا کہ ہر حال میں قومی اسمبلی میں نظم و ضبط کو یقینی بنائیں۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ حکومتی ہو یا اپوزیشن، نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر بلا تفریق کارروائی کریں۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ایوان میں جو کچھ ہوا اس پر دکھی ہوں، احتجاج کا حق سب کو ہے لیکن ہلڑ بازی برداشت نہیں کریں گے۔

اجلاس میں اسپیکر اسد قیصر، وزیر خارجہ شاہ محمود، شفقت محمود، اسد عمر اور عامر ڈوگر ، حکومتی وزراء پارٹی عہدیداران، اتحادی وزراء فہمیدہ مرزا، امین الحق اور اتحادیوں نے بھی شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر