سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے وزیر خزانے کو رکھ کر اپنی معیشت ٹھیک کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان نے کہا تھا ان کے پاس 200 افراد کی ٹیم ہے ،ہمیں کہا گیا 200 ایسے لوگ ہیں جو معیشت بدل سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسد عمر نے بھی یہ کہا تھا 2 سال مشکل وقت رہے گا۔
محمد زبیر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے 5 سیکریٹری خزانہ تبدیل کیے ہیں ،اب کپتان کو ہی بدلنے کا وقت آگیا ہے۔
سابق گورنر سندھ نے کہا کہ گن پوائنٹ پر کہا جا رہا ہے کہ اعداد و شمار کو مانیں۔
سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے مزید کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے کے بجائے 50 لاکھ نوکریاں ختم کر دی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News