Advertisement
Advertisement
Advertisement

اساتذہ کے تبادلے سال میں ایک مرتبہ ہونگے، سعیدغنی

Now Reading:

اساتذہ کے تبادلے سال میں ایک مرتبہ ہونگے، سعیدغنی
سعید غنی

وزیر تعلیم سندھ سعیدغنی نے کہا ہے کہ اساتذہ کے تبادلے سال میں ایک مرتبہ ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعیدغنی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ نے ریکروٹمنٹ پالیسی منظور کی ہے، نئی پالیسی کے تحت کوئی ٹیچر اپنی مرضی سے پوسٹنگ نہیں کراسکتا۔

وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ اساتذہ کے تبادلوں سے متعلق پالیسی بنائی ہے، یکم جولائی سے پالیسی پر عملدرآمد شروع ہوجائے گا۔

سعیدغنی نے یہ بھی کہا کہ اساتذہ کے تبادلوں کی وجہ سے تعلیم متاثر نہیں ہوگی۔ اساتذہ کے تبادلے سال میں ایک مرتبہ ہونگے ، اساتذہ اپنی من پسند جگہوں اور خواہشات پر تبادلے نہیں کراسکیں گے۔

وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں29ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ہیں، ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کوپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کےتحت چلانا ہے۔

Advertisement

سعیدغنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ انسٹیٹیوٹ سے سرٹیفکیٹ لینے والےکو محکمہ تعلیم میں ملازمت دےدیں گے جبکہ سرٹیفکیٹ لینے والےکو کسی ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

وزیر تعلیم سندھ سعیدغنی کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ٹی میں بھرتی ہونے والوں کی پروموشن کی جائیگی اور پی ایس ٹی میں بھرتی ہونے والا پی ایس ٹی میں ہی ریٹائر ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر