Advertisement
Advertisement
Advertisement

اب عوام کو  معاشی اور اقتصادی لحاظ سے خوشخبریاں ہی ملیں گی ، وزیراعظم

Now Reading:

اب عوام کو  معاشی اور اقتصادی لحاظ سے خوشخبریاں ہی ملیں گی ، وزیراعظم
وفاقی کابینہ

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اب عوام کو  معاشی اور اقتصادی لحاظ سے خوشخبریاں ہی ملیں گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

اجلاس میں کابینہ نے ہائیڈل منافع کی مد میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے لئے 86 ارب منافعے کی منظوری دے دی ہے اور ملک امین اسلم نے ہائیڈل منافعے کا معاملہ کابینہ اجلاس میں اٹھا دیا  ہے۔

وزیر اعظم نے معاشی کامیابیوں کو عوام میں زبردست انداز میں اٹھانے کی ہدایت کر دی ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ پھر کہہ رہا ہوں، مشکل دن چلے  گئے، اچھا دور آگیا ہے۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا تھا کہ پنجاب کے لئے 53 ارب اور خیبرپختونخوا کے لئے 33 ارب منظور ہوئے ہیں۔

معاون خصوصی ملک امین اسلم نے مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ ہائیڈل منافع پر مقامی لوگوں کا حق ہے ،پنجاب میں صرف غازی بروتھا میں ہائیڈل منصوبہ ہے۔

امین اسلم  نے یہ بھی کہا کہ غازی بروتھا 100 فیصد ضلع اٹک ہے، مقامی لوگوں نے قربانیاں دی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مفاد میں اٹک کی عوام نے قربانیاں دی ہیں ،منافع انہیں کا حق ہے۔

امین اسلم کا کہنا تھا کہ پنجاب کے 53 ارب روپے منافع پر اٹک کا حق ہے ،لیکن  کبھی 1 روپیہ بھی نہیں ملا اور پاکستان کے آئین کے مطابق ہائیڈل منافع کا مقصد متاثرین کو فائدہ پہنچانا ہے۔

وفاقی کابینہ نے ملک امین اسلم کے معاملے پر نظرثانی کرنے کی یقین دھانی  کروائی ہے۔

Advertisement

کابینہ ارکان نے کہا کہ آپ کی اور معاشی ٹیم کی دن رات محنت سے آج معاشی اہداف حاصل ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کو یہ بریفنگ دی گئی کہ پی ٹی وی پر کرکٹ میچز دکھانے کا  کنٹریکٹ بھارتی کمپنی کے پاس ہے جبکہ ساوتھ ایشیاء میں کرکٹ میچز کی پی ٹی وی پر نشریات بھارتی کمپنی کے ذریعے ہوسکتی ہے۔

ذرائع نے کہا کہ پی ٹی وی نشریات بھارتی کمپنی کے ذریعے نہیں دکھائیں گے ،وفاقی کابینہ نے اصولی فیصلہ کرلیا۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ بھارتی سرکار ہو یا بھارتی کپمنی، کاروباری روابط نہیں کریں گے۔

اس دوران کابینہ ڈٹ گئی کہ کشمیر کو انصاف دیے بغیر بھارت کے ساتھ کوئی کاروباری تعلقات نہیں شروع کریں گے۔

اجلاس میں کابینہ ارکان نے متفقہ رائے کی کہ میچ نہ دیکھنا منظور، منافع نہ کمانا بھی منظور اور بھارتی کمپنی کا کنٹریکٹ بھی نا منظور کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مستونگ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن؛ بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر