Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ میں گیس اور بجلی کا شدید بحران ہے ، سعیدغنی

Now Reading:

سندھ میں گیس اور بجلی کا شدید بحران ہے ، سعیدغنی

وزیرتعلیم سندھ سعیدغنی نے کہا کہ سندھ میں گیس اور بجلی کا شدید بحران ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کسی اعلان پر عمل درآمد نہیں ہوا ، پی ٹی آئی نے اعلان تو نوکریوں اور گھروں کا کیا تھا ، گندم کی کمیشن رپورٹ آئی ، کیا اس پر کارروائی ہوئی ، کمیشن رپورٹ میں پی ٹی آئی کے اے ٹی ایمزملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی سی آئی میں متنازع مردم شماری کی منظوری دی گئی ، وفاق وہ سب کچھ کررہا ہے جس سے سندھ  کو نقصان ہو ، سندھ کی عوام احساس محرومی کا شکار ہورہی ہے۔

وزیرتعلیم سندھ نے کہا کہ نیب پیپلزپارٹی اورن لیگ کےلوگوں کو گرفتارکرنےمیں ایک منٹ نہیں لگاتی بجٹ میں جو اعلانات ہوئے دیکھتے ہیں کتنے پورے ہوتے ہیں۔

سعیدغنی نے کہا کہ یہاں نئے نئے وزیرآتے ہیں ، اپنی پالیسی لاتے ہیں اورفارغ ہوجاتے ہیں ، عوام کی جیبوں سے نالائق حکومت نے 3 سالوں میں ایک ہزارارب نکالے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ چینی کمیشن کے بعد فرانزک کیا گیا،اب اسکی تحقیقات علی ظفرکریں گے ، علی ظفر اب بتائیں گے انکے لوگوں نے چور بازاری کی یا نہیں ، ایک رات میں پٹرول بڑھا دیا اس پر بھی تحقیقات نہیں ہوئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر