
جون کے مہینے کا آغاز ہو گیا ہے ، آج ہم آپ کو اپنی اس اسٹوری میں اس ماہ میں پیدا ہونے والے افراد میں موجود خصوصیات کے بارے میں آگاہ کرینگے۔
سب سے پہلے یہ جان لیں کہ جون کے مہینے میں پیدا ہونے والے افراد کا ستارہ جیمینی یعنی برج جوزا ہے۔
اس ماہ میں پیدا ہونے والے افراد کا لکی نمبر 5 بتایا جاتا ہے۔
ان لوگوں کے لئے پیلے زرد کو مفید سمجھا جاتا ہے جبکہ پتھروں میں زمرد، زبر جد اور زرد عقیق شامل ہیں جو جوزا کیلئے فائدے مند ثابت ہوسکتے ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ جون میں پیدا ہونے والے لوگوں کے اندر ایک پوری دنیا رہتی ہے، یہ بہت حساس ہوتے ہیں۔
ان افراد کا مزاج بہت نرم ہوتا ہے، جس کے باعث لوگوں کو ان کی باتیں سننا اچھا لگتا ہے۔
یہ بھی کہا جاتا ہےکہ جون میں پیدا ہونے والے افراد اکثر چھوٹی چھوٹی باتوں پر دکھی ہو جاتے ہیں۔
انہیں غصہ بھی بہت جلدی آتا ہے لیکن بعد میں پچھتاتے ہیں۔
یہ بات بھی جاننا ضروری ہے کہ جون کے مہینے میں دنیا میں آنے والے افراد بہت باتونی ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News