پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کووڈ فنڈز سے عمران خان نے آے ٹی ایمز کی جیبیں بھری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے ویکسین کی شارٹیج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نا اہل ناجائز حکومت صبح سے لے کر شام تک جھوٹ بولنے پر لگی ہوئی ہے۔
پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات نے اپنے بیان میں موجودہ حکومت سے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم بتائے کووڈ کے حوالے سے جو فنڈ آئے ہیں وہ کہاں گئے ؟
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کووڈ فنڈز سے عمران خان نے آے ٹی ایمز کی جیبیں بھری ہیں، حکومت کے خلاف کووڈ فنڈز کے معاملے تھرڈ پارٹی آڈٹ ہونا چاہیے۔
پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ کورڈ فنڈز کہاں خرچ ہوئے تھرڈ پارٹی آڈٹ سے سب کچھ سامنے آجائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
