Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ صبا قمر انٹریوز دینے سے کیوں گریز کرتی ہیں؟

Now Reading:

اداکارہ صبا قمر انٹریوز دینے سے کیوں گریز کرتی ہیں؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر تنازع کے سامنے آنے پر سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے وضاحت تو کردیتی لیکن وہ انٹرویوز دینے سے گریز کرتی ہیں۔

حال ہی میں صبا قمر ایک شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے کیریئر اور سوشل میڈیا پر اپنی مصروفیات پر کھل کر بات کی ہے۔

اداکارہ نے دورانِ شو یہ بھی بتایا کہ وہ زیادہ تر انٹرویوز آخر کیوں نہیں دیتی ہیں۔

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by (@sabaqamarzaman)

Advertisement

صبا قمر نے بتایا کہ ان کے خیال میں ہر اداکار کو رومانوی ہونا چاہیے، کیوں کہ اگر اداکار رومانوی نہیں ہوگا تو وہ نہ صرف اچھی اداکاری سے محروم ہوگا بلکہ وہ کسی مداح سے پیار حاصل کرنے اور کسی کو محبت دینے سے بھی محروم رہے گا۔

اداکارہ نے ماضی کےحوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہر گزرتے وقت کے ساتھ انسان بہت کچھ سیکھتا ہے، اس لیے ماضی میں ان کی تصاویر سے جو شوخی اور بچکانہ تصور دکھتا تھا اب وہ نظر نہیں آتا ہے۔

صبا قمر نے کہا کہ انسان کو ایک سفر بھی تبدیل کردیتا ہے، عام طور پر جو شخص کسی جگہ گھومنے جاتا ہے تو اس کی سوچیں کچھ اور ہوتی ہیں اور واپسی پر وہ تبدیل ہو چکا ہوتا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب پروگرام کے ایک سیگمنٹ میں صبا قمر نے اداکارہ مہوش حیات، بلال اشرف اور سرمد کھوسٹ سمیت دیگر اداکاروں سے فون پر مشورہ مانگا کہ اگر انہیں خود کسی فلم کے کردار کے لیے اپنے سر کے بال منڈوانے پڑیں تو کیا وہ ایسا کریں؟

صبا قمر کے سوال پر بلال اشرف نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ آج کل میک اپ کے ذریعے مصنوعی گنجے دیکھنے کی ٹیکنالوجی کا استعمال کریں گے۔

 جبکہ سرمد کھوسٹ نے اداکارہ کو تجویز دی کہ وہ کردار کے لیے بالوں کی قربانی دے دیں۔

مہوش حیات نے بھی اداکارہ کو کہا کہ اگر وہ قربانی دینا چاہتی ہیں تو دے دیں اور ساتھ ہی کہا کہ ایسا فیصلہ بہادری کا فیصلہ ہوگا۔

اپنی خوبصورتی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں صبا قمر نے مزاحیہ انداز میں بتایا کہ ان کی خوبصورتی کا راز ’بس ذرا سا‘ ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ دراصل خوبصورتی دیکھنے والے کی آنکھ میں ہوتی ہے، اس لیے وہ دوسروں کو خوبصورت لگتی ہیں۔

Advertisement

صبا قمر نے انٹرویوز نہ دینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ان کی شروع سے ہی انٹرویوز دینے کی عادت نہیں ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میڈیا میں سینسرشپ بہت ہے اور اس ہی وجہ سے انہوں نے مداحوں سے سچی باتیں کرنے کے لیے اپنا یوٹیوب چینل کھولا، جس پر وہ مداحوں سے ذاتی زندگی کی باتیں بھی آزادی سے کرتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر