Advertisement
Advertisement
Advertisement

گورنر پنجاب کی وزیر خارجہ سے اہم ملاقات

Now Reading:

گورنر پنجاب کی وزیر خارجہ سے اہم ملاقات

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اسلام آباد میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے  اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دوران ملاقات فلسطین امن سفارتی مشن اور اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان سمیت باہمی دلچسپ  امور پر تبادلہ خیال کیا ہے اور گورنر پنجاب نے مظلوم فلسطینیوں پر جاری منظم مظالم کی جانب عالمی برادری کی توجہ مبذول کروانے اور فلسطین امن سفارتی مشن کی کامیابی پر وزیر خارجہ کو مبارکباد دی ہے۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی نژاد خاندان کے بے قصور افراد کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر خارجہ نے ملاقات میں کہا کہ بے گناہ مقتولین کو انصاف دلانے کیلئے اور اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے تدارک کیلئے میری کینیڈا کے وزیر خارجہ کے ساتھ مفصل بات چیت ہوئی ہے۔

ملاقات میں وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ کینیڈین وزیر خارجہ نے مقتولین کو انصاف کی مکمل فراہمی کی یقین دہانی کرواتے ہوئے، اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف عالمی سطح پر پاکستان کے ساتھ مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کا عندیہ دیا ہے۔

Advertisement

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے مثبت ردعمل کا خیر مقدم کرتے ہیں، کینیڈا میں ہمارا سفارت خانہ، مقتولین کے اہل خانہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ اسلاموفوبیا اور نفرت آمیز بیانیے کی بیخ کنی کیلئے عالمی سطح پر موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ گورنر پنجاب نے مغربی ممالک میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے تدارک کیلئے وزیر خارجہ کی جانب سے کی جانے والی موثر کاوشوں کی تعریف کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر