
وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل ترجیحات میں سےہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے متحدہ قومی موومنٹ کے اراکینِ پارلیمنٹ کی ملاقات ہوئی جس میں ایم کیو ایم پاکستان نے وزیراعظم کو دورہ کراچی کی دعوت دی۔
ملاقات میں وزیرِ اعظم کو کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر ایم کیو ایم نےکراچی کی صنعتوں میں لوڈشیڈنگ کامعاملہ بھی اٹھادیا۔
ملاقات میں وزیرِ اعظم عمران خان نے وفاق کے کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل اور نئے اعلان شدہ منصوبوں کو جلد شروع کرنے کو حکومت کی اولین ترجیحات قرار دیا۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت کراچی کے لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت این ایف سی ایوارڈ کے مطابق فنڈز کی بروقت منتقلی کو یقینی بنا رہی ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی طرف سے صوبائی فنڈر کی منصفانہ تقسیم بھی ضروری ہے۔
ملاقات میں وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، رکنِ قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی اور سینیٹر فیصل سبزواری شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News