Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومتی نالائقی کی وجہ سے کراچی میں صنعتیں بند ہیں ،شاہد خاقان عباسی

Now Reading:

حکومتی نالائقی کی وجہ سے کراچی میں صنعتیں بند ہیں ،شاہد خاقان عباسی
شاہد خاقان عباسی

سیاسی منظرنامہ تبدیل؛ شاہد خاقان عباسی نے بڑا سرپرائز دے دیا

شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومتی نالائقی کی وجہ سے کراچی میں صنعتیں بند ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نا کام وزیراعظم ہیں، ان لوگوں کوشرم آنی چاہیے یہ ملک کوتباہ کررہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ  نوازشریف علاج کروانے گئےتھےعلاج کروا کرہی آئیں گے، ملک کے  بجائےبھارت ،افغانستان ،اسرائیل کی فکرلگی ہوئی ہے۔

انھوں نے حکومت سے سوال پوچھتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں بھارت کےآئین کی فکرہے،کبھی اپنا آئین پڑھا ہے ؟

ان کا کہنا ہے کہ حکومت ہمارے دورکےٹرمینلزکوبند نہیں کرسکتی معیشت متاثرہوتی ہے، بجلی ایل این جی کےبجائےفرنس آئل سے بن رہی ہے، پاکستان اس وقت22 ہزارمیگاواٹ بجلی بنا رہاہے،60 فیصد ن لیگ کےدورکی ہے، 40 فیصد بجلی ایل این جی سے بن رہی ہے اور ہم عدالتوں میں ہیں

Advertisement

شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب قوانین میں ترمیم کرکے20سال کا ریکارڈ مانگا جارہا ہے، ترمیم کا اطلاق ہر پاکستانی پر ہو جو حکومت سے تنخواہ لیتا ہے، اندھے قانون انتقام کی ہوس میں بنائے جاتے ہیں، کالےقانون بنانے کے بعد پچھتاتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ انتقام کی ہوس میں بنائےگئےقوانین کا اطلاق بھی انہی پرہوتا ہے، 2 سال سے ڈیمانڈ کر رہا ہوں کہ کیمرے کے سامنے سماعت کی جائےمگر کوئی سنے والا نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر