
آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں فوری اضافہ کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں فوری اضافہ کیا جائے جس پر وزیر خزانہ نے دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا کہ بجلی اور گیس کی قیمتیں نہیں بڑھا سکتے۔
ذرائع کے مطابق بجٹ میں صرف دو دن باقی ہیں اور آئی ایم ایف بجٹ امور پر رضا مند نہ ہو سکا ہے۔
آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ محصولات ہدف پورا کرنے کیلئے 2 سو ارب کے ٹیکسز لگائے جائیں۔
وزارت خزانہ حکام کی جانب سے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کروائی گئی کہ ٹیکس بڑھائے بغیر ٹیکس ہدف حاصل کریں گے۔
آئی ایم ایف نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر سے متعلق تجاویز ماننے سے بھی انکار کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیکس وصولیوں کو اپنے طریقہ کار کے تحت بڑھانا چاہتا ہے۔
وزارت خزانہ کی آئی ایم ایف کے ساتھ گردشی قرضہ اور محصولات پر ڈیڈلاک ہے۔
وزارت خزانہ حکام نے موقف اپناتے ہوئے کہا کہ گردشی قرضہ میں کمی کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News