
مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اداروں کی جنگ ختم ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے پاکستان کے نمبر 1 ون نیوز چینل بول نیوز کے پروگرام تبدیلی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پونے 3 سال میں کچھ ایسے کام کیے جو پہلے کبھی نہیں ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ نیا ہاؤسنگ پاکستان اسکیم کے تحت ہزاروں گھر بننا شروع ہوئے، نیا ہاؤسنگ پاکستان اسکیم کی طرح کا کام پہلے کبھی نہیں ہوا۔
بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں کہا گیا عمران خان کو پتا ہی نہیں ہے کہ کورونا کیا ہے، شہبازشریف نے کہا تھا کورونا کے لئے ڈینگی والا فارمولا استعمال کرنا چاہئیے۔
مشیر پارلیمانی نے کہا کہ یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ شریف برادران کی سیاست کیا ہے، ان لوگوں نے 30،30 ہزار کے جعلی ووٹ حلقے میں بنائے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ وہ راج واپس لانا چاہتے تھے جہاں یہ عیش کرتے تھے، اب پاکستان میں اداروں کی جنگ ختم ہوگئی ہے، منی لانڈرنگ کےعلاوہ نوازشریف نے کوئی کام ادھورہ نہیں چھوڑا۔
بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ان کو یہ ڈر لگ رہا ہے کہ بجٹ خیر کی خبر بھی لاسکتا ہے، بجٹ ان لوگوں کے لئے ریڈالرٹ بھی ہے، شہبازشریف نے ابھی بجٹ پڑھا نہیں اور کہتے ہیں عوام دشمن ہے۔
مشیر پارلیمانی امور نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم نے اقتدار لینے کےعلاوہ کچھ نہیں کیا، پی ڈی ایم ابھی منتخب ہوئی اور اقتدارکی باتیں کرتی ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کیسز سے جان چھڑا کر این آراو چاہتی ہے، ان لوگوں کوحکومت کا جواب ہے نو این آر او۔
مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو نے جدوجہد کی تھی بلاول نے کہاں کی ہے، مریم اور بلاول کبھی کسی بستی میں گئے ہیں؟ مریم اور بلاول نے کبھی گھڑے کا پانی پیا ہے؟ یہ ووٹنگ میں دھاندلی چاہتے ہیں اس لئےالیکٹرونگ ووٹنگ نہیں چاہتے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News