
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت کے لئے بجٹ پاس کرنا مشکل نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر 3 روزہ سرکاری دورے پر لاہور پہنچے ہیں۔
اسد قیصر بذریعہ ٹرین لاہور پہنچے ہیں،ریلوے کا سفر کرنے کا مقصد محکمے کا جائزہ لینا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبے سے ریلوے کو نئی زندگی ملے گی۔
اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کا معاملہ عدالتی ہے۔
اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ اس کی اتحادی جماعتیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اسمبلی اور کمیٹی اجلاس میں نہیں آ رہی ۔
اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سےدرخواست ہے انتخابی اصلاحات پرساتھ دیں۔
اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ انتخابی اصلاحات بہت ضروری ہیں تاکہ انتخابات شفاف ہوں۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مزید کہا کہ یہ بجٹ ملازمین کے لئے خوشخبری لے کر آئے گا ،اس بجٹ میں عوام کو ریلیف ملے گا۔
اسد قیصر گورنر پنجاب اور اسپیکر پنجاب اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News