Advertisement
Advertisement
Advertisement

یہ نااہل تیس سال بھی بیٹھے رہیں ان سے کچھ نہیں ہو گا،احسن اقبال

Now Reading:

یہ نااہل تیس سال بھی بیٹھے رہیں ان سے کچھ نہیں ہو گا،احسن اقبال

سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ نااہل تیس سال بھی بیٹھے رہیں ان سے کچھ نہیں ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت تین سال بعد بھی رو رہی ہے کہ پچھلی حکومت نے سب کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو جھوٹی تسلیاں دے کر یہ اپنی ناکامیوں پر پردہ نہیں ڈال سکتے ، ہمارے دور میں جی ڈی پی کا حجم  315 ارب ڈالر تھا اور آج جی ڈی پی 285 سے 290 ارب ڈالر کی رینج میں ہے۔

سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن نے کہا کہ ایک ترجمان ٹی وی پر کہہ رہے تھے کہ مسلم لیگ کی حکومت نے بجلی کے مہنگے منصوبے لگائے ، ہم نے اس وقت ملک کی 6فیصد ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے سستے منصوبے لگائے تھے۔

احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت پنجاب کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہی ہے، بلدیاتی نمائندوں کو بحال نہ کرنا،سپریم کورٹ کے فیصلے کی اتنی بے توقیری پہلے کبھی نہیں دیکھی ، اس حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں میرٹ پر بھرتی ہوتی تھی،یہ پٹواری دس،بیس لاکھ لے کر بھرتی کر رہے ہیں، عمران خان نے پاکستان کو کرپشنستان بنا دیا ہے۔

سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن نے کہا کہ خارجہ پالیسی مذاق بن گئی،کشمیر بھارت نے ہڑپ کر لیا ، افغانستان گالیاں دے رہا ہے ،کیا یہ ہے خارجہ پالیسی؟

احسن اقبال نے کہا کہ سوشل میڈیا ٹرینڈ بنا کر کشمیریوں کی مدد نہیں ہو سکتی، آپ نے پاکستان کو ہر حوالے سے برباد کر دیا ہے، فارن فنڈنگ کیس 6سال سے بند پڑا ہے،الیکشن کمیشن فوری فیصلہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ  12 سو ارب کورونا امداد کے غبن کی فوری انکوائری کی جائے،قوم کو کورونا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا اور کورونا کے نام پر آنے والی امداد کھا گئے، اب یہ ریٹائرڈ غریبوں کی پنشن پر بھی ٹیکس لگا رہے ہیں اگر ایسا کیا تو مسلم لیگ ن مخالفت کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر