
صوبائی مشیر و پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پانی کی قلت سے زرعی شعبے کو نقصان ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی مشیر و پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے بلاول ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں پانی کی قلت ہے ، اس پر پیپلز پارٹی نے صوبے کے مختلف اضلاع میں سخت احتجاج کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پانی کی قلت سے کپاس سمیت دیگر فصلوں پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں ، کپاس کی پیداوار کم ہونے سے حکومت بیرون ملک سے کپاس درآمد کرنے پر مجبور ہوگی۔
صوبائی مشیر و پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نے کہا کہ تونسہ اور دیگر کینالوں سے پانی چوری کیا جارہا ہے ، تونسہ پنجند کینال میں ایک لاکھ کیوسک سے زیادہ پانی بہایا جارہا ہے اور اس چوری سے گڈو بیراج پر کم پانی پہنچ رہاہے۔
نثار کھوڑو نے کہا کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد بڑھ چکی ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافہ ہونا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ارسا تعصب کے باعث سندھ کو کم پانی دے رہا ہے جبکہ معاہدے کے تحت جب تک سندھ راضی نہ ہو اس وقت تک ٹی پی لنک کینال نہیں بہایا جاسکتا۔
صوبائی مشیر و پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نے کہا کہ سندھ حکومت اور سندھ کے عوام منصفانہ طور پر پانی کی تقسیم چاہتے ہیں ، تربیلا میں پانی کی آمد زیادہ ہے تو سندھ کوپانی کیوں نہیں ملا؟
نثار کھوڑو نے کہا کہ پانی کی شدید قلت سے ٹھٹھہ میں زرعی شعبے کو شدید نقصان پہنچا ہے ، کوٹری سے نیچے 5 ہزار کیوسک پانی بہانا لازمی ہے لیکن کوٹری کے پاس صرف 200 کیوسک پانی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 15 جون تک سندھ کا پانی بہال کیا جائے ورنہ سخت احتجاج ہوگا اور ارسا کے چیرمین کو فوری ہٹایا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News