Advertisement
Advertisement
Advertisement

بدترین عالمی وباء کے مقابلے میں بہتری عمران خان کی بدولت ممکن ہوئی، شہباز گل

Now Reading:

بدترین عالمی وباء کے مقابلے میں بہتری عمران خان کی بدولت ممکن ہوئی، شہباز گل
شہباز گل

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ  ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ صدی کی بدترین عالمی وباء کا مقابلہ کرتے ہوئے ان سب میں نمایاں بہتری عمران خان کی بدولت ممکن ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ  ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ تویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آج کے نام نہاد سیمینار کا لب لباب ہے۔

Advertisement

Advertisement

 انہوں نے کہا کہ ہم نے 35 سالوں میں اتنا معاشی گند ڈالا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت 3 سالوں میں اسے صاف نہیں کر سکی۔

شہباز گل نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ جو سب اعشاریے بتا رہے ہیں وہ خراب کس نے کیے تھے؟

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ  کا کہنا تھا کہ 2018 میں کرنٹ اکاؤنٹ، فسکل ڈیفیسٹ، ریمیٹینس، لارج اسکیل مینوفیکچرنگ، ایگری کلچر گروتھ اور ایکسپورٹ کتنی تھی؟

انہوں نے کہا کہ 2018 میں 20 ارب ڈالر کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ آج 800 ملین ڈالر سرپلس ہے جبکہ 2018 میں ترسیلات زر19.9 ارب ڈالر اور آج 24.2 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

 شہباز گل نے یہ بھی کہا کہ ایکسپورٹ ن لیگی 5 سالوں میں بڑھنے کے بجائے کم کی ہیں جبکہ تحریک انصاف کے دور میں %13.5 بڑھی ہیں۔

Advertisement

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ  کا کہنا تھا کہ  ذخائر  2018  میں 7 ارب ڈالر جبکہ آج 23 ارب ڈالر ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2016 میں بلومبرگ کے مطابق صرف فیصل آباد میں پانچ لاکھ مزدور بے روزگار ہوئے۔

شہباز گل نے یہ بھی کہا کہ آج کورونا کے باوجود صرف تین سالوں میں صورتحال یہ ہے کہ فیصل آباد ٹیکسٹائل انڈسٹری کو مزدوروں کی کمی کا سامنا ہے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ  کا کہنا تھا کہ دنیا نے ایک کورونا کا مقابلہ کیا ہم نے دو کورونا بھگتے ہیں ایک طبی، دوسرا ن لیگ کا چھوڑا ہوا خساروں کا معاشی کورونا جسکی وجہ سے ملک دیوالیہ پن کی نہج پر آ چکا تھا۔

 معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ  ڈاکٹر شہباز گل  کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کی وباء جس سے دنیا میں سو سالہ تاریخ کی بدترین کساد بازاری پیدا ہوئی اس کے باوجود الحمدللہ ملکی معیشت کی شرح نمو 4  فیصد  رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار
پنجاب: روجھان میں کچے کے ڈاکوؤں کا حملہ، پانچ نوجوان اغوا
وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قطر روانہ
سیالکوٹ میں افسوسناک واقعہ، چار دوست برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق
شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی ریلیف پیکج کا اعلان کردیا
آئی ایم ایف سمجھ چکاکہ سیلاب کے بعد پاکستان سنگین حالات سے دوچار ہے ، وزیر خزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر