Advertisement
Advertisement
Advertisement

زرعی شعبےکی ترقی کیلئے پیکیج لارہےہیں،وزیراعظم

Now Reading:

زرعی شعبےکی ترقی کیلئے پیکیج لارہےہیں،وزیراعظم
وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ زرعی شعبےکی ترقی کیلئے پیکیج لارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس میں حکومتی اور اتحادی ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب سے وزیراعظم بنا ہوں 10 مرتبہ باہر سے کھانا کھایا ہے جس میں 3 دفعہ آپ لوگوں کے ساتھ کھانا کھایا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت سنبھالنے کے بعد مشکل معاشی حالات کا سامنا کیا، کورونا کے باوجود پاکستان کا گروتھ ریٹ 4 فیصد ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ زرعی شعبے پر سب سے زیادہ کام کی ضرورت ہے، زرعی شعبےکی ترقی کیلئے پیکیج لارہے ہیں جبکہ گندم اور چاول کی ریکارڈ پیداوارکے باوجود ہم یہ امپورٹ کررہے ہیں۔

Advertisement

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مہنگائی اہم ایشو ہےکیونکہ اس سےعام آدمی متاثر ہوتا ہے، مہنگائی پر بھی آہستہ آہستہ قابو پالیں گے۔

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ غریب آدمی کاسرکاری اسپتال میں کوئی نہیں سنتا، کچھ دونمبر میڈیکل کالجز ہیں جو جعلی ڈگری دیتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ 46فیصدجو پاکستان کا نچلاطبقہ ہے اس کو براہ راست سبسڈی دیں گے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا  کہ ریفارمز لانے میں ہمیشہ مافیاز رکاوٹ بنتے ہیں جبکہ ایم ٹی آئی ریفارمز میں بھی حکومت کوسخت مزاحمت کاسامنا ہے، لوگ مزاحمت اس لیےکررہے ہیں کہ سزا اور جزا کاسسٹم بنے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ کورونا کے باوجود زبردست بجٹ دیا ہے، انشاءاللہ کل وفاقی بجٹ آسانی سےپاس ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر