
مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہےکہ استعفےنہ دینے کا مطلب حکومت کومزید وقت دینا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پی ڈی ایم حکومت کےخلاف متحد تھی، پی ڈی ایم میں رخنہ ڈالنے کا فائدہ کس کوہوا؟
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے پی ڈی ایم میں واپسی کےراستےبند نہیں کیے، ہم اپنے موقف سے ایک انچ پیچھےنہیں ہٹے، اجتماعی طور پراستعفے نہ دیئے تو حکومت طویل مدت تک چلے گی۔
سربراہ پی ڈی ایم نے کہاکہ مریم نواز اورشہبازشریف کا تعلق ایک ہی پارٹی سے ہے، ہمارے معاملات فرد سے نہیں پارٹی سے ہیں۔
مولانافضل الرحمان نے بتایاکہ 4جولائی کوسوات اور29جولائی کوکراچی میں بڑاجلسہ ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News